جی ڈی اے سیاسی نوسربازوں کا ٹولہ ہے،سعید غنی


کراچی:  پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) سیاسی نوسربازوں پرمشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیرپگاڑا کو اپنی غربت مٹانے کی فکر ہے لیکن وہ یاد رکھیں اب نہ ضیا آئیں گے نہ جام صادق اورایسا وقت آئے گا جب پیپلز پارٹی کا عام کارکن پیرپگاڑا کی ضمانت ضبط کرائے گا، پیرپگاڑا پہلے اپنی فنکشنل لیگ تو تلاش کریں پھرکچھ  اور سوچیں۔

سعید غنی نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر اور مسز مرزا بتائیں ان کی عزت کے معیار کیا ہیں۔

پی پی رہنما کا یہ بیان فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شمولیت کے بعد سامنے آیا ہے۔

پیر پگارا کی  سربراہی میں بنائے جانے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں فنکشنل ملسم لیگ، پیپلز پارٹی ورکرز، نیشنل پیپلزپارٹی، قومی عوامی تحریک اور پیپلز مسلم لیگ سمیت کئی اپوزیشن جماعتیں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں