پی ٹی آئی کارکن کالعدم تنظیم سے بھرتی کیے گئے، مریم نواز کا الزام


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے زمان پارک سے مبینہ طور پر برآمد اسلحہ اور دیگر سامان کی ویڈیو شئیر کردی ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنا تھا یا بلوچستان لیکر جانا تھا، عمران خان کا الزام

انہوں نے زمان پارک سے مبینہ طور پر برآمد ہونے والے اسلحہ اور دیگر سامان کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر شیئر کی ہے۔

مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ ویڈیوز کوقریب سے دیکھیں، پی ٹی آئی کے کارکن سیاسی نہیں ہیں، پی ٹی آئی کارکن کالعدم تنظیم سے بھرتی کیے گئے ہیں۔

عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا ہے عمران خان کی حمایت شرپسند کررہے ہیں،
اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے ریاست کو کارروائی کرنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں