لاہور: زمان پارک میں پولیس کے آپریشن کے دوران عمران خان کے ذاتی باورچی سفیر سمیت دیگر گھریلو ملازمین بھی گرفتار کئے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گھر کی سیکیورٹی پر معمور افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے،ان گرفتار ملازمین سے 2روز قبل ہونے والی ہنگامہ آرائی کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 70سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،حراست میں لیے جانے والے افراد میں 3 طلبا بھی شامل تھے جنہیں رہا کردیا گیا ہے۔