سعودی شہریت دینے کا نیا فیصلہ

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی عرب کا شہریت دینے کے حوالے سے نیا فیصلہ سامنے آ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے شہریت دینے سے متعلق نئے قوائد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کی تجویز پر وزیر اعظم سعودی عرب کی شہریت دینے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ کے مشورے پر وزیر اعظم شہریت دینے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

سعودی سرکاری اخبار کے مطابق سعودی شہریت کے قانون کے آرٹیکل 8 میں ترمیم کی گئی ہے کہ “سعودی شہریت وزیر داخلہ کی تجویز کی بنیاد پر وزیر اعظم کے حکم سے دی جا سکتی ہے”۔

سعودی شہریت کے قانون کے آرٹیکل 27 میں درج کہا گیا ہے کہ “وزیر داخلہ اس قانون کے لیے انتظامی ضوابط جاری کرتا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ پر غیرملکی تحائف غائب کرنے کا الزام

سعودی قومیت کے نظام کے انتظامی ضوابط کے آرٹیکل 28 کو حذف کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ “وزیر داخلہ نظام کے آرٹیکل (8) کے مطابق شہریت دینے کے لیے ضروری فیصلے جاری کرتا ہے۔”

سرکاری اخبار کے مطابق یہ فیصلہ ہر اس شخص تک پہنچا دیا جائے گا جو اسے اپنانے اور اس کے مطابق عمل کرنے کا خواہاں ہے۔


متعلقہ خبریں