پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور


لاہور: جیسن روئے نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے 63 گیندوں پر 145 رنز بنائے۔ انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف 5 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کیا۔

ملتان سلطانز کے ریلی روسو 121 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تاہم ریلی روسو نے پی ایس ایل 8 کی تیز ترین ففٹی بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: قلندرز پی ایس ایل کے مسلسل دوسری مرتبہ چمپئن بن گئے

ملتان سلطانز کے عثمان خان 120 رن کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مارٹن گپٹل 117 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر آئے اور پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم اور فخر زمان 115 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر رہے۔


متعلقہ خبریں