راولپنڈی: امن و امان برقرار رکھنے کے لئے آج راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
دفعہ 144 ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی سفارش پر لگائی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق آج راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماع پر پابندی رہے گی۔
راولپنڈی کے بعد اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں پیشی ہے۔