اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے آج عمران خان کی پیشی کے موقع پر موبائل فون سروس بھی بند کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے بعد اب موبائل نیٹ ورک بھی اسلام آباد کے بیشتر علاقوں میں بند رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اب کل کے لیے کون سے غیر قانونی اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ؟
Section 144 imposed in Islamabad. Mobile networks told to shutdown operations in most of islamabad tomorrow. What illegal action is the govt now planning for tomorrow?
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 17, 2023
یہ بھی پڑھیں: حکومتی اقدامات ناقابل برداشت ہیں، عمران خان
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں آج 18 مارچ کو عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی ہے جس کے لیے حکومت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
عمران خان صبح 8 بجے زمان پارک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔