لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات ناقابل برداشت ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ امپورٹڈ حکومت ہمارے کارکنان اور لیڈر شپ کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ آج اسلام آباد میں ہمارے 70 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور، عدالت نے 27 مارچ تک گرفتاری سے روک دیا
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدام ناقابل برداشت ہیں جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت ہمارے کارکنان کو فوری رہا کرے۔
The fascist Imported govt & their handlers continue to target our workers & ldrship. Today they have arbitrarily arrested more than 70 of our workers in Islamabad. This is condemnable & absolutely unacceptable. They must be released immediately.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 17, 2023
اس سے قبل چیف کمشنر نے اپنے اختیارات استعمال کے تحت توشہ خانہ کیس کی سماعت کچہری سے کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کر دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ عمران خان 18 مارچ کو ایف ایٹ کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی 11 میں پیش ہوں گے۔