وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کے احکامات پر عمل درآمد کر رہے ہیں کوئی سیاسی انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک خصوصاً لاہور میں امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم کو لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی پر تشدد کاروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے پتھراو سے 60 سے زاہد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بریفنگ میں گاڑیوں کو آگ لگانے سمیت دیگر واقعات میں پی ٹی آئی کے ملوث کارکنان کی وڈیوز بھی دکھائی گئیں ہیں۔
آئی ایم ایف کی شرائط مان چکے،سعودی عرب،یو اے ای نے برے وقت میں ساتھ دیا، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں کہا کہ پولیس اور رینجرز کا صبرو تحمل قابل تحسین ہے،زمان پارک کے بنکر میں چھپا شخص قانون ہاتھ میں لیے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی قانون کی حکمرانی کے کھوکھلے نعرے لگاتا ہے،ہم نے ہمیشہ قانون کا احترام اور اس نے ہمیشہ قانون کو پامال کیا۔