پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے پہلے کوالیفائر میچ کے بارے میں کہا ہے کہ میچ اپنے وقت کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں ہو گا۔
پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ آج لاہور میں ہونے والا کوالیفائر قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں حالات کشیدہ، ٹیموں کی اسٹیڈیم روانگی مسئلہ بن گئی
لاہور میں جس راستے سے ٹیموں نے اسٹیڈیم پہنچنا ہے وہاں پر پی ٹی آئی کارکن اور پولیس اہلکار آمنے سامنے ہیں اور حالات ابھی تک کشیدہ ہیں، پولیس کارکنوں کو منتشر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
کشیدہ حالات کی وجہ سے قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد بھی کم ہونے کا امکان ہے۔
The #HBLPSL8 Qualifier in Lahore today will be played at the Gaddafi Stadium as scheduled.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 15, 2023