لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عدالتی حکم پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا جبکہ پولیس کی مدد کے لیے مزید نفری دیگر اضلاع سے بلائی جاسکتی ہے۔
اس سے قبل وزارت داخلہ کی جانب سے لاہور میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ رینجرز اہلکار پولیس کے ہمراہ لاہور میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خدمات سرانجام دے گی۔