اسلام آباد: سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری سے مزید بحران پیدا ہو گا۔
افغانستان کے لیے امریکی کے سابق خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی جیسے 3 بڑے بحرانوں کا سامنا ہے اور عمران خان کی گرفتاری سے بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں 2 تجاویز دیتا ہوں۔ بحران روکنے کے لیے جون میں انتخابات کی تاریخ مقرر کریں اور جو بھی پارٹی انتخابات جیتےاس کو مینڈیٹ ملنا چاہیے۔
The sequential cannibalizing of its leaders through jailing, execution, assassination, etc. is the wrong path. Arresting Imran Khan will only deepen the crisis. I urge 2 steps: 1. Set a date for national elections in early June to avert a meltdown.
— Zalmay Khalilzad (@realZalmayMK) March 14, 2023
زلمے خلیل زاد نے کہا کہ دوسری تجویز یہ ہے کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں ملک کو بچانے اور استحکام، سلامتی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مل بیٹھ کر مسائل کی نشاندہی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں اور جو بھی الیکشن میں کامیاب ہو اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہوگا اسکو کام کرنے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔ سیاسی لیڈروں کو جیلوں میں ڈالنا، پھانسی پر لٹکانا یا قتل کرانا غلط روش ہے۔
2. Use this time for the main political parties to confont what has gone wrong and propose a specific plan to rescue and put the country on a path to stability, security, and prosperity. Whichever party wins the election will have a mandate from the people on what must be done.
— Zalmay Khalilzad (@realZalmayMK) March 14, 2023