وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستا پیٹرول فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔
انہوں نے اسلام آباد میں رمضان کے دوران غریب اور متوسط طبقے کو مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ اسکیم کے تحت اسلام آباد کے دس لاکھ افراد کو رمضان المبارک میں مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔
ملک میں پیٹرول، ڈیزل کا کتنا ذخیرہ موجود ہے؟ پیٹرولیم ڈویژن کا اہم بیان آ گیا
وزیرِاعظم نے سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو بھی اس اسکیم میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ وزیراعظم شہبازش شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کے مسائل کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مفت آٹے کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔