متحدہ قومی مومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے بانی پارٹی قیادت کے بعد لندن میں موجود پراپرٹیز سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔
بانی ایم کیو ایم تقریباً 1 کروڑ پاؤنڈ کی پراپرٹیز کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے ہیں۔ لندن میں موجود 6 پراپرٹیز میں بانی متحدہ کی رہائش گاہ اور سابقہ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ بھی شامل ہیں۔
لندن میں 1 کروڑ پاؤنڈ کی پراپرٹیز کا کنٹرول فی الحال بانی ایم کیو ایم کے پاس ہے۔
بانی متحدہ کے ساتھیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام اختیارات بانی متحدہ کے پاس ہونے کے سبب ان کیخلاف کیس بنتا ہی نہیں۔
فواد چوہدری کا برطانیہ سے نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کا مطالبہ
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے بانی متحدہ اور ٹرسٹیز کے خلاف مقدمہ لندن ہائیکورٹ میں دائر کیا تھا جس پرہائی کورٹ آف جسٹس بزنس اینڈ پراپرٹیز آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے جج نے فیصلہ سنا دیا۔
عدالت میں بانی متحدہ کی نمائندگی رچرڈ بلیک کیو سی نے کی، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی حقیقی ایم کیو ایم ہے ۔
خیال رہے کہ اس کیس کے دوسرے حصے کی سماعت میں ٹرسٹیز کے کردار کا تعین ،فنڈز کے استعمال سے متعلق فیصلہ ہوگا۔