کرپشن سب سے بڑا مسئلہ، بجلی و گیس صوبوں کے حوالے کی جائے، مایوسی کیسے دور ہو گی؟ شاہد خاقان

کرپشن سب سے بڑا مسئلہ، بجلی و گیس صوبوں کے حوالے کی جائے، مایوسی کیسے دور ہو گی؟ شاہد خاقان

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بجلی اور گیس صوبوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے سارے محکمے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں لیکن ذمہ داری کوئی نہیں۔

پی ٹی آئی کا کل دوبارہ ریلی نکالنے کا اعلان، قیادت عمران خان کریں گے

انہوں نے ری امیجن پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت ہے کہ مسائل بھی حل کریں اور ریفارمز بھی لائیں، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، ہمیں کسی اقتدارکی لالچ نہیں، چاہتے ہیں لوگوں کے مسائل حل ہوں۔

شاہد خاقان عباسی نے واضح طور پر کہا کہ آج نواز شریف ، عمران خان ، آصف زرداری اور فضل الرحمان کا امتحان ہے، سب مل کر بیٹھیں، ملک کے مسائل کا حل ڈھونڈیں، سیاست کو دشمنی نہ بنائیں، سب کو ساتھ بیٹھنا پڑے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا آئین 50 سال کا ہو گیا ہے، بتایاجائے آئین کی کون سی شق ہے جو ہم نے نہیں توڑی؟ آئین پاکستان میں سب کچھ لکھا ہوا ہے، تشریح کی ضرورت نہیں، آئینی عہدوں کے حلف بھی آئین میں لکھے ہوئے ہیں۔

آلو، پیاز، ٹماٹر، آٹا، چینی، گھی، دال، چاول اور دودھ سمیت 29 اشیا مہنگی ہو گئیں

انہوں نے کہا کہ لوگ سوال پوچھتے ہیں حل کیا ہے؟ معیشت کا پتہ نہیں لیکن سیاست کا دیوالیہ نکل چکا ہے، معیشت ٹھیک ہو جائے گی لیکن مایوسی کیسے دور ہو گی؟

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ رات کی تاریکی میں ملک کا صدر ایم این ایز کے استعفے جمع کر رہا تھا، جب تک ملک آئین کے مطابق نہیں چلے گا یہی ہوتا رہے گا، 73 کے آئین کے مطابق کئی الیکشن ہوئے سب کے سب چوری کرلیے گئے، ملک کی پارلیمان میں عوام کیلئے قانون سازی نہیں کی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک چل رہا ہے اس طرح نہیں چلتا، نیب کی وجہ سے آج کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں، ارکان کو کہا جاتا ہے کہ پارٹی تبدیل کرلو، ہمیں کہا جاتا ہے کہ الیکشن نہیں جیت سکتے، ٹیکس نہ دینے والے خود دوسروں پر کس طرح ٹیکس لگا سکتے ہیں؟

دشمن پانامہ بینچ تھا، نواز شریف سے نہیں غریب سے دشمنی کی، نسلیں معاف نہیں کرینگی، مریم نواز

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ مسائل کے حل کی ابتدا آئین سے کی جانی چاہیے۔


متعلقہ خبریں