صرف ایک ڈالر کی بینک ڈکیتی

dollar

ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے نگران حکومت کا بڑا فیصلہ


نیویارک: امریکہ میں شہری نے صرف ایک ڈالر کی بینک ڈکیتی کی تاکہ اسے گرفتار کیا جا سکے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک 65 سالہ شخص ڈونلڈ سینٹاکروس نے صرف اس وجہ سے بینک میں ڈکیتی کی  تاکہ اسے گرفتار کیا جا سکے جبکہ بینک عملہ آخر وقت تک اس مذاق سمجھتا رہا۔

ڈونلڈ سینٹا کروس ایک بینک گیا اور بینک کیشیئر کو ایک تحریر لکھ کر تھما دی جس پر لکھا تھا کہ یہ ایک بینک ڈکیتی ہے اور مجھے ایک ڈالر دیجیئے، شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں کیڑوں کی بارش، عوام پریشان

بینک کا کیشیئر سمجھا کہ مذکورہ شخص مذاق کر رہا ہے لیکن کیشیئر نے اس شخص کو ایک ڈالر کا نوٹ تھما دیا اور کہا کہ اب آپ جا سکتے ہیں لیکن شہری نے کہا کہ میں نے بینک لوٹ لیا ہے اور اب آپ پولیس کو طلب کر لیں۔

شہری بینک میں ہی بیٹھ گیا اور پولیس کا انتظار کرنے لگا۔ بعد ازاں پولیس آئی اور ڈونلڈ سینٹا کروس کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی تاہم بعد میں شہری کو رہا کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں