ہم نیوز سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے جاں بحق ہونے والے کارکن ظل شاہ کے والد لیاقت علی کی وائرل ہونے والی تصاویر میں ان کے ساتھ کھڑے ’پراسرار‘ شخص کی حقیقت سامنے لے آیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ظل شاہ کے والد کے ساتھ ایک لمبے بالوں والا شخص کھڑا رہا جو ان کے کان میں سرگوشیاں بھی کرتا رہا جس پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جانے لگیں۔
صارفین کی جانب سے ساتھ کھڑے شخص کو نون لیگ کا رکن کہا جا رہا ہے۔ کچھ صارفین نے ساتھ کھڑے شخص کو مذہبی جماعت کا رکن بتایا۔ کچھ نے انہیں حکومتی اداروں کا اہلکار بتایا۔
ہم فیکٹ چیک
ہم نیوز ظل شاہ کے والد کے ساتھ کھڑے شخص کی حقیقت سامنے لے آیا ہے، مذکورہ شخص کا نام نعیم بٹ ہے جو ظل شاہ کا بہنوئی ہے اور ان کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔
نعیم بٹ کا کہنا ہے کہ بطور رشتہ دار ظل شاہ کے انتقال پر لاہور گیا تھا۔ ظل شاہ کے انتقال پر کوئی بات نہیں کر سکتا۔
میں اپ سیٹ تھا، پورے میڈیا کے سامنے کہتا ہوں میں نے جو نام نامزد کئے تھے وہ واپس لیتا ہوں، پولیس کی تحقیقات پر مجھے یقین ہے، ظلے شاہ کے والد کی آئی جی کے ہمراہ گفتگو۔۔!! pic.twitter.com/G91Tqf4wAl
— Khurram Iqbal (@khurram143) March 11, 2023
خیال رہے کہ ظل شاہ کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کی ہلاکت پر کسی کو نامزد نہیں کرنا چاہتا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں صدمے میں تھا اس وقت درخواست میں جو نام تھے ان کے بارے نہیں جانتا۔
انہوں نے آئی جی پنجاب سے کہا کہ میں کسی کے خلاف کارروائی نہیں کروانا چاہتا، میرے اوپر کوئی دباؤ نہیں نہ کسی نے پیسے دینے کی بات کی ہے۔