بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ کا بڑا اضافہ


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا، رواں سال بجلی صارفین سے 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ تک وصول کرنیکی اجازت دے دی۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی کے شہریوں سے13 روپے87 پیسے فی یونٹ وصول کرنےکی اجازت مل گئی جب کہ سرچارج رواں سال 8 ماہ میں وصول کیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 200 یونٹ تک پروٹیکٹو صارفین سے 8 ماہ میں 89 پیسہ سے 2 روپے اضافی وصول ہوں گے جب کہ نان پروٹیکٹو صارفین سے 79 پیسہ سے2 روپے 75 پیسے تک وصول کئے جائیں گے۔

عمران خان حکومت نے بجلی کی قیمت بڑھائی نہیں اور پیٹرول کی کم کی، شاہد خاقان عباسی

اس کے علاوہ 300 یونٹ والے صارفین سے79 پیسہ سے 2 روپے 75 پیسےفی یونٹ اضافی وصول کئےجائیں گے۔ کسانوں سے 8 ماہ میں 50 پیسہ سے 3 روپے فی یونٹ تک اضافی وصول کئے جائیں گے ۔


متعلقہ خبریں