ولیمے کی تقریب، کھانے کے بجائے راشن کی تقسیم، اہل علاقہ کا خراج تحسین


لکی مروت: موجودہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگار کے دور میں ایک خاندان نے جب اپنے بیٹوں کے ولیمے میں مہمانوں کو کھانا دینے کے بجائے مستحقین میں راشن بیگز تقسیم کیے تو اہل علاقہ نے اس اقدام کو سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مہنگائی 48 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نیوز ویب سائٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں وقاص خان اور شمعون خان کی شادی ہوئی تو اس خاندان کے بڑوں نے فیصلہ کیا کہ وہ مہمانوں کو ولیمے کا کھانا دینے کے بجائے علاقے کے مستحقین میں راشن بیگز تقسیم کریں گے۔

دلہوں کے چچا اور تحصیل چیئرمین عزیزاللہ نے اس حوالے سے کہا کہ انہوں نے اس فیصلے کے بعد 600 گھرانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے جس میں آٹا، گھی، چاول، چینی اور دالیں شامل تھیں، بیگز کی تیاری پر لاگت فی کس 6 ہزار 500 روپے آئی۔

نوبیاہتا جوڑے کا مہنگائی کیخلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ ولیمے پر تقریباً 20 لاکھ روپے خرچ آنا تھا جو ہم نے فوڈ بیگز کی تیاری پر لگا دیا اور ایسے افراد کو راشن دیا جو دو وقت کی روٹی کمانے سے قاصر ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے اپیل کی کہ موجودہ دور میں دیگر صاحب ثروت افراد بھی اس اقدام کی پیروی کریں۔

پاکستانی تاجر نے اپنی دلہن کو سونے میں تول دیا ؟

اردو نیوز کے مطابق مستحقین میں راشن بیگز کی تقسیم کے موقع پر لکی مروت کے ڈپٹی کمشنر عبدالہادی بھی موجود تھے جنہوں نے راشن بیگز تقسیم کیے اور اس احسن اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خوشیوں میں نادار لوگوں کو شامل کرنا ہم سب پر فرض ہے۔


متعلقہ خبریں