شبلی فراز کیخلاف غلط بیانی پر کارروائی ہو گی، اسلام آباد پولیس

Shibli Faraz

لاہور: اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ قانونی کارروائی کی راہ میں غلط بیانی پر عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز کے خلاف کارروائی ہو گی۔

مجھے راستے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، چیف جسٹس کو خط لکھ رہا ہوں، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور پہ اسلام آباد پولیس گئی تھی تو وہاں موجود پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیراعظم رہائش گاہ پر موجود نہیں ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپنا مؤقف جاری کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ قانون پر عمل کریں گے، اس لیے ہم اُمید کرتے ہیں کہ وہ عدالت میں پیش ہوں گے، ہم امن و امان کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

نوازشریف تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں، مریم نواز کا طنز

واضح رہے کہ 28 فروری کو اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔


متعلقہ خبریں