یوکرین جنگ کے بعدامریکی اور روسی وزرائے خارجہ کی پہلی ملاقات، امریکہ کا جنگ روکنے کا مطالبہ


 یوکرین جنگ کے بعد امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کی پہلی ملاقات ہوئی۔ امریکہ نے یوکرین جنگ بند کرنے کا مطالبہ دہرا دیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس سے یوکرین جنگ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک یوکرین کا دفاع کرنا پڑا کریں گے۔

نئی دہلی میں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جی ٹوئنٹی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔

10 منٹ طویل اس ملاقات انٹونی بلنکن نے واضح کیا کہ روس نیو اسٹارٹ معاہدہ معطل کرنے پر نظرثانی کرے اور روس میں قید امریکی شہری کو رہائی دی جائے۔

دوسری جانب امریکی مطالبات پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا ردعمل سامنے نہیں آسکا۔


متعلقہ خبریں