جوڈیشل کمپلیکس مقدمہ، عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے، راناثنااللہ

Rana Sanaullah

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز سازش کے تحت لوگوں کو جمع کیا، جوڈیشل کمپلیکس مقدمے میں عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔

سپریم کورٹ کا پنجاب اور کے پی کے میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم

انہوں ںے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے جرم کو چھپانے کے لیے لوگوں کا سہارا لیا، گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس میں ہجوم سمیت داخل ہوئے، جیل بھرو تحریک میں اپنے شوق سے گئے، اب واپس آنا چاہ رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے سیکڑوں پیشیاں بھگتی ہیں، یہ کام کبھی نہیں کیا، گزشتہ روز ہجوم اور ہنگامے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں پر حملہ کرنا دہشت گردانہ عمل ہے، ابھی تک 29 لوگوں کو گرفتار کیاگیا ہے، 200 افراد اس میں نامزد ہیں، ایک تو عمرا ن خان کے نخرے اٹھائیں اوپر سے یہ جتھے لے کر حملہ آور ہو جائے۔

عمران خان کا جیل بھرو تحریک معطل کرنے اورانتخابی مہم کے آغاز کا اعلان

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ عمران خان کو پہچانے، قوم اپنے ووٹ سے عمران خان کو نکال باہر کریں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں اختلاف رائے ہے، وفاقی حکومت سپریم کورٹ فیصلے کو تسلیم کرے گی۔

انہوں نے کہا اکثریتی فیصلہ چار تین کے تناسب سے ہے، ہائی کورٹ میں زیرالتو ہونے پر ججز نے اختلافی نوٹ لکھا، سپریم کورٹ کے دو ججز نے از خود نوٹس کو غیر قانونی قرار دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اختلاف کرنے والے ججز کی تعداد چار ہے، دو ججز نے سابق ارکان کی تائید کی۔

جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کا مقدمہ درج، عمران خان سمیت سب کو گرفتار کیا جائے گا، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں سے لوگوں کی شناخت کی جا رہی ہے، عمران خان سمیت سب کو گرفتار کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں