موٹاپے کا شکار افراد کےحج پر پابندی

حج: 24 گھنٹوں میں 4 لاکھ 50 ہزار درخواستیں

مصر نے موٹاپے کا شکار افراد سمیت دائمی بیماریوں میں مبتلا شہریوں کے حج پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس پابندی میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو کسی بھی انفیکشن کے خطرات کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان مریضوں میں گردے کی خرابی میں مبتلا ایسے افراد جن کے علاج کے لیے ڈائیلاسز سیشن کی ضرورت ہوتی ہے شامل ہیں۔

حج کے دوران بغیر اجازت ریاض الجنہ میں داخلے پر پابندی عائد

اس کے علاوہ فہرست میں پھیپھڑوں کے فائبروسس کے مریض، دل کی بیماری کے جدید کیسز، جگر اور ٹیومر میں لاحق افراد بھی شامل ہیں۔

مصری وزارت داخلہ نے حاملہ خواتین، دماغی بیماری اور الزائمر میں مبتلا افراد کو بھی پابندی کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

وزارت نے یہ شرط عائد کی کہ مسافروں کو کورونا وائرس کے خلاف بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین کے لیے بوسٹر ڈوز دی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں