وزیر اعظم کا ایک لاکھ نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک لاکھ نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوتھ لون پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ لون اسکیم کے تحت ملک بھر کے قابل اور مستحق نوجوانوں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم کیے جائیں گے اور یہ لیپ ٹاپ پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تقسیم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں لوگ کہتے تھے شہباز شریف نوجوانوں کو لیپ ٹاپ رشوت میں دے رہا ہے لیکن یہ لیپ ٹاپ نوجوانوں کے لیے روزگار کا ذریعہ بن چکے ہیں، کورونا کے دوران تعلیم کا ذریعہ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کا وزیر اعظم کو جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ

شہباز شریف نے کہا کہ میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے رہا ہوں کلاشنکوف نہیں۔ ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد وطن عزیز حاصل کیا ہے اور اس کے لیے قائد اعظم اور ان کے ساتھیوں نے مؤثر تحریک چلائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 75 سال گزر گئے لیکن ہم وہ منزل نہیں حاصل کر سکے تاہم عزم و یقین سے یہ منزل حاصل کر لیں گے۔


متعلقہ خبریں