سب غدار ہیں تو پھر ریاست کے ساتھ کون ہے؟ فواد چودھری

فواد چوہدری (fawad chaudhry)

کرپشن کیس فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا


پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ سب غدار ہیں تو پھر ریاست کے ساتھ کون ہے؟

اسلام آباد میں عدالت ک۶ے باہر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ آج غداری کیس میں پیشی تھی، ابھی تک پولیس چالان پیش نہ کر سکی، چالان پیش کریں تاکہ ہمیں بھی پتہ لگے کہ ہم نے غداری کیا کی ہے۔ اس حکومت نے گرین پاسپورٹ کی عزت ختم کر دی ہے، الیکشن کے لیے یہ لوگ تیار نہیں ہیں۔

فواد چودھری نے بیان دیا ہے کہ حکمران پاکستان میں نہیں ملیں گے، ہر وقت بیرونی دروں پر ہوتے ہیں، پاکستان کا مذاق بنا دیا گیا ہے، ملک کو بحران کا شکار کردیا گیا، پاکستان کو شہبازشریف اور بلاول کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا ہے۔

اگر پی ٹی آئی نے صرف الیکشن لڑنا تھا تو ہمارا اپوزیشن لیڈر آنے دیتے، الیکشن کمیشن پر اربوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں، عمران خان کو روکنے کے لیے یہ ہم پر مسلط کردیئے گئے ہیں، ہمارے استعفے بھی جلد قبول کیے اور الیکشن کرانے کو بھی تیا ر نہیں ہیں، حکمرانوں نے مخالفین پر غداری کے مقدمات بنائے ہیں۔

اگر الیکشن کمیشن انتخابات وقت پر نہیں کرتے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، اسلام آباد الیکشن میں ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہورہا ، انہوں نے کہا کہ ہم جیل بھرو تحریک کے لیے تیار ہیں۔

 


متعلقہ خبریں