شہباز شریف قربانی دیں، بڑے سیاستدان اپنے بنگلے نیلام کر کے ملکی قرضہ ختم کریں، سراج الحق


جہلم / سرائے عالمگیر: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کہتی ہے مشکل وقت ہے، قوم قربانی دے تو سب سے پہلے شہباز شریف قربانی دیں اور تمام بڑے سیاستدان اپنے بنگلے نیلام کر کے ملکی قرضہ ختم کریں۔

اوورسیز پاکستانی ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں، ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان

انہوں نے مہنگائی مارچ کے شرکا سے سرائے عالمگیر اور جہلم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جماعت اسلامی میدان میں کھڑی ہے اور مہنگائی کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ پاکستان کو ظالموں نے 62 ہزار ارب کے قرضوں کے کوہ ہمالیہ تلے دبا دیا ہے جب کہ قرض لینے والے عوام سے مطالبہ کرتے ہیں چائے روٹی کم کر دو۔

فلور ملز اور محکمہ خوراک میں تنازع،پنجاب میں آٹے کے بحران کا خدشہ

سراج الحق نے کہا حکومت پہلے سے پسے ہوئے عوام پر منی بجٹ کے ذریعے ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے لگی ہے لیکن عوام گیس، بجلی و پانی کا بل کہاں سے ادا کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ زرعی ملک پاکستان میں 160 روپے کلو آٹا اور275 روپے کلو پیاز ہے، جو چیزیں پاکستان میں پیدا ہوتی ہیں ان کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

نواز شریف پر قائم مقدمات جلد ختم ہوتے دکھائی دیں گے، سیاسی میدان کو چھوڑنا غلطی تھی، مریم نواز

مہنگائی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسحاق ڈار کے آنے کے بعد ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوا حالانکہ انہوں نے وعدہ کیا تھا ڈالر 200 روپے پر لائیں گے، آج مشکل وقت ہے تو آج بھی حکومت کہتی ہے قوم قربانی دے، سب سے پہلے شہباز شریف قربانی دیں۔


متعلقہ خبریں