واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی


میٹا کی زیر ملکیت پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو پیغامات سے متعلق صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنی نئی اپڈیٹ میں ایک وقت میں سو تصاویر بھیجنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

اس سے قبل صارفین صرف ایک وقت میں 30 تصاویر بھیج سکتے تھے تاہم اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

غلط جواب پر گوگل کو 100 ارب ڈالر کا نقصان

واٹس ایپ نے ٹیسٹ فلائٹ بیٹا پروگرام کے ذریعے ایک نئی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ یہ نیا فیچر کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے جاری کیا جا رہا ہے، تاہم واٹس ایپ اسے بعد میں مزید صارفین کے لیے جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ کال شیڈولنگ کا آپشن بھی جلد متعارف کرانے جا رہا ہے۔

شیڈول کال کے لیے کال بٹن کو دباکررکھاجائے تو کئی آپشن نمودار ہوں گے جن میں وقت، تاریخ اور عنوان سامنے ظاہر ہوں گے جن کی تفصیلات شامل کرکے آپ تمام گروپ ممبران کو اس کی اطلاع دے سکتےہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں