ترکیہ میں پھنسے پاکستانی طلباء وطن واپس گئے


ترکیہ زلزلے میں پھنسے 15 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

طلباء پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے ) کی پرواز 708 کے ذریعے استنبول سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچے ہیں، وطن واپس آنے والے تمام طلباء کوان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

طلباء کو وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پروطن واپس لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جنگی جنون نوجوانوں کے روزگار بھی کھا گیا

واضح رہے  ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار سے بڑھ گئی ہیں، ترکیہ میں زلزلے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہزار تجاوز کر گئی جبکہ ترکیہ میں زلزلے سے 66 ہزار 132 افراد زخمی ہوئے۔

یورپی یونین کی جانب سے شام کے لیے 35 لاکھ یورو کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، یورپی یونین نے اسی امدادی پروگرام کے تحت ترکی کو بھی 30 لاکھ یورو دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں