وزیراعظم، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں، زرعی ٹیکس نافذ کریں، ایم کیو ایم

وزیراعظم، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں، زرعی ٹیکس نافذ کریں، ایم کیو ایم

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا جانے والا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور زرعی ٹیکس نافذ کیا جائے۔

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں35،35 روپے اضافےکا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کی ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سارا بوجھ عوام پر ڈالنا ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست اثر اشیائے ضروریہ پرپڑے گا، حکومت ورکنگ کلاس پر ٹیکس کے بجائے فی الفورزرعی ٹیکس نافذ کرے۔

نسرین جلیل نے کہا کہ وڈیروں اور جاگیرداروں کے خوف سے زرعی ٹیکس نہ لگانا پاکستان اورعوام سے دشمنی ہے۔

حکومت 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کو تیار

ایم کیو ایم پاکستان کی ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، عوام میں اشتعال اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں