لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فرخ حبیب نے فواد چودھری کو لے جانے والے اہلکاروں کی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی فواد چودھری کو لے جانے سے روکنے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوں ہی فواد چودھری کو لے جانے والی سیکیورٹی کی گاڑیاں ٹول پلازہ پر پہنچتی ہیں تو فرخ حبیب گاڑیوں کے آگے آ جاتے ہیں۔
فرخ حبیب نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں کو روکا اور کہا کہ آپ لوگ توہین عدالت کر رہے ہیں فواد چودھری کو لاہور ہائی کورٹ نے طلب کیا ہے لیکن آپ لوگ پیش نہیں کر رہے۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے فرخ حبیب کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی تو ان کی اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔ فرخ حبیب مستقل کہتے رہے کہ ہم عدالت کی توہین نہیں ہونے دیں گے۔
تھوڑی دیر تک کوشش جاری رکھنے کے بعد فرخ حبیب سیکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کے سامنے آگئے اور کہا کہ گاڑی میرے اوپر سے جائے گی۔
Police taking Fawad ch to Islamabad by set a siding Lahore high court orders. I was only try to remind police about Lahore high court orders but they forcefully taken him to ISB. Seems police obeying orders of some one more power full then courts. pic.twitter.com/A4vuNG6Ryf
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 25, 2023