عمران خان اور پرویز الٰہی کے درمیان مشاورت، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 3 ناموں پر اتفاق

عیدالفطر کے بعد انتخابی جلسوں کا آغاز کر رہا ہوں، عوام تیار رہے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے جس کے بعد دونوں کے درمیان تین ناموں پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ حقیقت ہے، سیاسی انجینئرنگ جاری ہے، ایم کیوا یم کو اسی لیے اکھٹا کیا گیا، عمران خان

ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم سے مشاورت کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے تین ناموں کا فیصلہ ہوا ہے اور عمران خان نے احمد نوازسکھیرا،نصیرخان اور ناصر کھوسہ کے نام تجویز کیے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ کے لیے تینوں نام گورنرکو بھیجیں گے

انہوں نے کہا کہ ان تینوں ناموں پر اتفاق ہوا ہے، کل مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا جس میں تحریک انصاف میں ضم ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ ہمارے آنے سے تحریک انصاف کو تقویت ملے گی، ان لوگوں کا رونا دھونا اب جاری رہے گا۔

ہمیں قرضہ لینے پر مالی مشکلات نے مجبور کیا، شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ وزیراعظم اب اعتماد کا ووٹ لیں گے یہ عمران خان کا اچھا فیصلہ ہے،

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے تجویز کیے جانے والے ناصر سعید کھوسہ بلوچستان اور پنجاب کے چیف سیکریٹری رہ چکے ہیں، وہ وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری، کمشنرلاہور، ڈپٹی کمشنرفیصل آباد، ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ، ایڈیشنل سیکریٹری زراعت وخوراک کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

پی ٹی آئی کا وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا فیصلہ

ناصر کھوسہ نے گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری کے فرائض بھی سر انجام دیے ہیں، وہ  سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور اعلیٰ ترین مناصب پہ فائز رہنے والے پولیس آفیسر طارق سعید کھوسہ کے بھائی ہیں۔


متعلقہ خبریں