سابق ایرانی نائب وزیر دفاع کو پھانسی


تہران: سابق ایرانی نائب وزیر دفاع علی رضا اکبری کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق علی رضا اکبری برطانوی شہریت یافتہ تھے اور ان پر برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام تھا۔

ایران کی عدالت کے مطابق علی رضا اکبری کو بدعنوانی اور برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے پر سزائے موت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی پولیس کا تشدد، سیاہ فام خاتون ہلاک

واضح رہے کہ علی رضا اکبری پر جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل میں کردار ادا کرنے کا بھی الزام تھا اور ایران کے سابق نائب وزیر دفاع کو 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں