پرویز الٰہی کو 25 سے زائد لوگ ووٹ نہیں دیں گے، پی ٹی آئی رکن اسمبلی مومنہ وحید کا دعویٰ


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز الٰہی کو 25 سے زائد لوگ ووٹ نہیں دیں گے۔

عمران خان کو مائنس کرنا ہے تو مارشل لا لگایا جائے، فواد چودھری

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری کی جانب سے اپنے اوپر عائد کردہ الزامات کی یکسر تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الزام لگانے والے ماضی میں اس قسم کی ڈیل کا حصہ بنتے رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مومنہ وحید نے واضح کیا کہ مجھے کسی نے 5 کروڑ روپے آفر نہیں کیے، میرا ایک نظریاتی اور بنیادی اختلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا اختلاف پارٹی اور عمران خان سے نہیں ہے بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ہے اور میں پرویزالہٰی کو اعتماد کاووٹ نہیں دوں گی۔

پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی مومنہ وحید نے کہا کہ میرے اختلاف کے پیچھے کو ئی لابی نہیں ہے، میرا کہیں پر کوئی رابطہ نہیں ہے لیکن چھوٹا آدمی چھوٹے ہی الزام لگائے گا، خوش کوئی بھی نہیں ہے مایوس سب ہیں۔

ڈالر کی اسمگلنگ میں عمران خان ملوث ہیں، رانا ثنااللہ

پروگرام میں پوچھے جانے والے ایک اور سوال کے جواب میں مومنہ وحید نے کہا کہ تحریک انصاف استعفے دے گی تو سب سے پہلا استعفیٰ میں دوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر میرے تحفظات دور کردیتے تو فیصلہ بدل لوں گی۔

پاکستان ٹونائٹ میں شریک مہمان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف زرداری جب چاہیں لاہور جا سکتے ہیں، عدم اعتماد کی تحریک لانا ہمارا جمہوری حق ہے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے تخفیف غربت فیصل کریم کنڈی نے باقاعدہ چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس نمبرز پورے ہیں تو کل اعتما د کا ووٹ لے لیں؟

پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ ان کے اوسان خطا ہو چکے ہیں، ہم کہتے ہیں کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔

الیکشن سے بھاگیں گے تو غیر جمہوری طاقتیں فائدہ اٹھائیں گی، علی محمد خان

پروگرام میں شریک پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے دوران گفتگو کہا کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں