پنجاب کے تاجر گودام بھر رہے ہیں، غریب کا نوالہ چھین رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

قمر زمان

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کی کمی نہیں ہے، پنجاب میں گندم کے گودام بھرے ہوئے ہیں۔

آٹا، دالیں، چاول، دودھ، انڈے اور ڈبل روٹی سمیت 23 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے تاجر اپنے گودام بھر رہے ہیں اور غریب کا نوالہ چھین رہے ہیں، لوگ ہاتھوں میں پیسے لیے آٹا ڈھونڈ رہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج گوداموں میں گندم بھری پڑی ہے مگر بحران کو ختم نہیں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی بیروزگاری ہے اور مہنگائی سے لوگوں کا برا حال ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایسی صورتحال میں دنیا کی مہنگی ترین سو کے قریب گاڑیاں پاکستان کیلئے بک کی گئی ہیں۔

آٹے کا بحران، روٹی اور نان کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  پیپلز پارٹی کو کبھی حکومت نہیں ملی، ذمہ داریاں ملتی ہیں، آج بھی پیپلز پارٹی ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں