پیسے کی بچت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک و قوم کے پیسے کی بچت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے توانائی بچت پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مقامی سطح پر سولر پینل بنانے کے لیے پالیسی کو ترجیحی بنیادوں پر حتمی شکل دی جائے اور سرکاری عمارتوں میں ہزار میگاواٹ کے منصوبے کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائے آئندہ موسم گرما سے پہلے یہ منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبوں پرعملدرآمد میں کسی قسم کی کوتاہی قبول نہیں کی جائے گی۔ توانائی کی بچت ایک قومی فریضہ ہے اور ہمیں اس پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طاقتور کی مرضی وہ جو چاہے ہو جاتا ہے، عمران خان

شہباز شریف نے کہا کہ الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر عملدرآمد کیا جائے اور حکومت ملک و قوم کے پیسے کی بچت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔


متعلقہ خبریں