محمدعامر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس کرنے کی اجازت

muhammad amir

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے قومی کرکٹر محمد عامر کو بڑی سہولت فراہم کر دی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محمد عامر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں پریکٹس کرنے کی اجازت دی ہے جس کے بعد وہ بنگلہ دیشی پریمپئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کیلئے ٹریننگ کرنے این ایچ پی سی آئے ہیں۔

چیف سلیکٹر کی چیپ سلیکشن، محمد عامر

محمد عامر 3 روز ٹریننگ کے بعد بی پی ایل میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے چند سال قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔ انہوں نے آخری بار 2020 میں انگلینڈ کیخلاف ٹی20 میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔


متعلقہ خبریں