استعفے منظور نہیں کرتے تو سپریم کورٹ جانا پڑے گا، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر استعفے منظور نہیں کرتے تو ہمیں سپریم کورٹ جانا پڑے گا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب بھی استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی جانا چاہتے ہیں تو اسپیکر بھاگ جاتے ہیں اور ابھی بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کہہ رہے ہیں وہ لاڑکانہ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات آرہی ہیں اس کے بعد اسپیکر راجہ پرویز اشرف آسٹریلیا جا رہے ہیں اور اگر استعفے منظور نہیں کرتے تو سپریم کورٹ جانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی

فواد چودھری نے کہا کہ اسپیکر کو کہوں گا استعفے تو ہمارا آئینی حق ہے اس لیے اسے قبول کریں اور ملک میں الیکشن کروائیں۔ جو حکومت اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کروانے کو تیار نہیں وہ عام انتخابات کیا کروائے گی۔


متعلقہ خبریں