تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے اعتماد کاووٹ لینے جارہے ہیں،وزیراعلیٰ نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلی توڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 187 ارکان موجود ہیں، اسپیکر کو ملا کر یہ تعداد 188 ہو جاتی ہے، اعتماد کے ووٹ میں تاخیر نہیں کرنا چاہتے۔

حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے، فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ یہ اسلام آباد،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کہیں بھی الیکشن نہیں لڑسکتے،مریم نواز نے 2 لوگوں کو استعفے کا کہا، انہوں نے مریم کے کہنے پر استعفے نہیں دیئے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ 8ماہ میں 6لاکھ سے زائد لوگ ملک چھوڑ کرچلے گئے ہیں،ہم ان سب کو عوام کے سامنے بےنقاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں