اسمبلی توڑنے پر پی ڈی ایم کو خوفزدہ ہونا چاہیے، عمران خان


لاہور: چیئرمین پی ٹی عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلی توڑنے پر آپ کو نہیں پی ڈی ایم کو خوفزدہ ہونا چاہیے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ملتان کے ارکان اسمبلی سے ملاقات ہوئی۔ ملتان کے ارکان اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ اگر الیکشن جلد ہوں تو ہی پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فائدہ ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ارکان اسمبلی نے رائے دی کہ بظاہر نہیں لگتا کہ جلد الیکشن ہوں گے اور حکومت الیکشن کی تاخیر کے لیے معاشی ایمرجنسی لگا سکتی ہے۔ اس وقت ہر حلقے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہم اب بھی انتقامی کارروائیوں کے مقدمات بھگت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہی اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو گورنر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا اعلان کر سکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ آپ کس طرف بات لے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے فواد چودھری کو کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اسمبلی توڑنے پر آپ کو نہیں بلکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو خوفزدہ ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں