سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونا (gold)

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت فی تولہ 5 سو روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہو گئی جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 376 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کوڈالرکے ایکس چینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی،آئی ایم ایف

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 782 ڈالر فی اونس ہو گیا۔


متعلقہ خبریں