امید ہے پاکستان کیلئے بہتر راستہ نکل آئے گا، صدر مملکت

عارف علوی

لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان کے لیے بہتر راستہ نکل آئے گا۔

صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی اور حسین الہٰی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملکی معیشت کو مزید بہتر بنانے کے بارے میں بات چیت ہوئی اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے صدر مملکت کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تو شہ خانہ کیس:عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار

اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ہمیں پاکستانی بن کر صرف پاکستان کا ہی سوچنا ہے اور سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی۔ ملک کے وسیع ترمفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک وطن ہم سب سے اتحاد، یگانگت اور سیاسی رواداری کا تقاضا کر رہا جبکہ ہم معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے پوری امید ہے کہ پاکستان کے لیے بہتر راستہ نکل آئے گا۔


متعلقہ خبریں