عارف علوی مذاکرات سے مایوس ہو چکے، حکومت کی نیت صاف نہیں، شاہ محمود قریشی

افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، وزیرخارجہ

 پی ٹی آئی  رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کیساتھ مذاکرات سے انکار نہیں لیکن ان کی نیت صاف دکھائی نہیں دے رہی۔عارف علوی نے کوشش کی لیکن اب وہ بھی مایوس ہو چکے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام “ہم مہر بخاری کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔عمران خان پارٹی رہنماوں سے کافی تیزی سے مشاورت کر رہے ہیں۔ہم بالکل کلیئر ہیں کہ ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔

مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکمران صرف گفتگو کر رہے ہیں،یہ بالکل سنجیدہ نہیں ہیں۔گفت وشنید سے کوئی انکار نہیں کرتا لیکن ان کی نیت صاف دکھائی ہی نہیں دے رہی۔عارف علوی نے کوشش کی لیکن اب وہ بھی ان سے مایوس ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سازشیں ناکام ہوں گی،عمران خان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے،پرویز الہیٰ

انہوں نے کہا ہے کہ ان 7،8مہینوں میں لوگوں نے معیشت کی حالت دیکھی ہے۔ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔یہ اپنےکیسز ختم کرنے کیلئے اقتدار کو گھسیٹ رہے ہیں۔طویل گفت وشنید کے بعد مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ کیا۔آج اس معاہدے کو اسحاق ڈار اون نہیں کر پا رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 5،7مہینوں میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔یہ لوگ اپنے بچاو کی خاطر ملک کو داو پر لگا رہے ہیں۔ہم تو کسی کے پیچھے پڑنا نہیں چاہتے۔افغان معاملے پر بلاول بالکل لاتعلق دکھائی دے رہے ہیں۔بلاول سے پوچھیں کتنے دن دفتر میں بیٹھے ہیں؟

مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کی واپسی سے  متعلق اظہار رائے کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جب تک پوار بندوبست نہیں ہوگا نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔


متعلقہ خبریں