اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کو قومی اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دے دی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل پارلیمان کے پاس ہے۔ تمام ارکان پارلیمنٹ میں آ کر اپنے حلقوں کی نمائندگی کریں، پارلیمان کو نظر انداز کرنے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:20 دسمبر تک انتخابات کا فارمولا نہ بنا تو اسمبلیا ں تحلیل کریں گے،فواد چودھری
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ معمولی معاملات کو پس پشت ڈال کر بڑے مقصد کے لیے اکٹھا ہونا وقت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر اسمبلی نہیں آئیں گے تو پھر کس فورم پر اکٹھے ہوں گے۔ ہمارے ملک کے سارے منجھے ہوئے سیاستدان اور بڑے لیڈر ہیں، ان کا اکٹھا ہونا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تمام لیڈران اور سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے سے معاملات کو سنبھالنا چاہیے کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے اور یہ کسی کی شخصی جیت اور ہار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان پہنچ گئے
ان کا کہنا ہے کہ استعفے منظور کرنے کا قانونی طریقہ ہے۔ اگر کسی رکن پر دباؤ ہوا تو وہ اس کا استعفیٰ قبول نہیں کریں گے۔ بعض ارکان پیغام بھیجتے ہیں کہ اُن کا استعفی قبول نہ کیا جائے۔