اسلام آباد: اتوار بازار میں لگنے والی آگ پر 2 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن اتوار بازار میں لگنے والی آگ پر 2 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 15 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پانے کے عمل میں حصہ لیا جب کہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی بھی فائربریگیڈ گاڑیاں بھی اس آپریشن میں شامل رہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اتوار بازار میں آگ لگنے کے باعث 100 سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا جب کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اتوار بازار میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور انتظامیہ کو آگ بجھانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔


متعلقہ خبریں