انڈر 19 ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستانی ویمن ٹیم کا اعلان ہو گیا

Women Cricket Team

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کے مطابق عروب شاہ کو آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں شامل ہونے والی دیگر کھلاڑیوں میں علیزہ خان، انوشا ناصر،عریشہ نور، ایمان فاطمہ، حلیمہ عظیم ڈار، ہانیہ احمر، لائبہ ناصر، ماہ نور آفتاب، قرۃ العین احسن اور ردا اسلم شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں شوال ذوالفقار، وردہ یوسف، زیب النسا، زامینہ طاہر، اقصیٰ یوسف، دینا رضوی، ماہم انیس، مسکان عابد اور تہذیب شاہ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

اسماویہ اقبال کے مطابق ٹیم میں منتخب ہونے والی 15 کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتی ہوں اور کھلاڑیوں پر اعتماد ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ہونے والے ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کریں گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ 14 سے 29 جنوری تک ساؤتھ افریقہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم 15 جنوری کو روانڈا، 17 جنوری کو انگلینڈ اور 19 جنوری کو زمبابوے کے خلاف میچ کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں