خواجہ آصف نااہلی نظر ثانی اپیل کی سماعت کل ہوگی


اسلام آباد: خواجہ آصف کی نااہلی پرنظرثانی اپیل کی سماعت کل ہوگی، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل فل بینچ  کیس کی سماعت کرے گا۔

اپریل میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پروزیرِ خارجہ اور مسلم  لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ آصف کو نااہل قراردیا تھا، کیس کی سماعت کرنے والے لارجر بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی شامل تھے۔

جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ آصف نے 2013 میں ہونے والے انتخابات میں کاغذات نامزدگی میں دبئی ملازمت کو جان بوجھ کرچھپایا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں خواجہ آصف کو اقامہ رکھنے کے معاملے پرآئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نااہل قراردیا تھا، اس سے کچھ عرصہ قبل سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں 62 ون ایف کی تشریح کرتے ہوئے اس کے تحت ہونے والی نااہلی کو تاحیات  قراردیا تھا۔


متعلقہ خبریں