مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم، 9 کے خلاف درخواستیں مسترد

ایم کیو ایم قیادت کی تبدیلی پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: عدالت عالیہ اسلام آباد  نے مزید چار اضلاع  کی حلقہ بندیاں کالعدم  قرار دے دی ہیں جبکہ نو اضلاع  کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں کو مسترد  کر دیا  ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے 13 اضلاع کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ سنایا، ضلع خاران، گھوٹکی، قصور اور شیخوپورہ کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے دیا گیا جبکہ  دیگر نو اضلاع  کی حلقہ بندیوں کے  خلاف  درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا۔

جن اضلاع کی حلقہ بندیوں کو مسترد کیا گیا ہے ان میں خانیوال، چنیوٹ، کرم ایجنسی، راجن پور، مانسہرہ، صوابی، جیکب آباد، گوجرانوالہ اورعمر کوٹ شامل ہیں۔

عدالت نے مزید چھ اضلاع کی حلقہ بندیوں کا فیصلہ محفوظ  کر لیا ہے جن میں ہری پور، سیالکوٹ، بہاولپور، رحیم یار خان، بنوں اور چکوال شامل  ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اٹک اور ایبٹ آباد کی حلقہ بندیوں سمیت مزید 31 درخواستوں کی سماعت جمعرات کو کی جائے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلقہ بندیوں سے متعلق 108  درخواستیں زیر سماعت تھیں، عدالت نے منگل کے روز متفرق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے چار اضلاع  جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور لوئر دیر کی حلقہ بندیوں  کو کالعدم قرار دیا  تھا۔


متعلقہ خبریں