دنیا کی دوسری بڑی گولڈ فِش برطانیہ میں دریافت ہو گئی


ننھی منی نہیں بلکہ 30 کلو وزنی گولڈ فِش برطانیہ میں دریافت ہو گئی۔

بلیوواٹرلیکس کی رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کی دوسری بڑی گولڈفِش گرفت دریافت ہوئی ہے، نارنجی رنگ کی اس مچھلی کو’کیرٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مچھلی برطانوی فشنگ کھلاڑی نے پکڑی، اس کا کہنا ہے کہ یہ مچھلی اتنی وزنی اور طاقتور تھی کہ اسے پکڑنے میں 25 منٹ لگے۔

تاہم مچھلی پکڑنے اور اس کا وزن کرنے کے بعد دوبارہ اسے پانی میں چھوڑدیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیلا حدید سائنسی طور پر دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار

فشنگ کھلاڑی کا کہنا ہے مچھلی اپنی جسامت کی وجہ سے پانی کے اندر بھی صاف اور بڑی دکھائی دے رہی تھی.

واضح رہے کہ بلیوواٹرلیکس تنظیم لوگوں کو مچھلیاں پکڑنے والوں کو جگہ فراہم کرتی ہے، تاہم ان کی ایک شرط میں مچھلی کا وزن 50 پاؤنڈ ہونا چاہیے، اور کبھی لوگوں کو 90 پاؤنڈ تک کی مچھلی بھی گرفت میں آجاتی ہے۔


متعلقہ خبریں