آئین میں رہنے کی چوائس نہیں ہوتی ، صدر کو آئین میں رہنا پڑے گا، شاہد خاقان


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کوئی وجہ نہیں کہ صدرمملکت سمری کی منظوری میں تاخیرکریں، صدرمملکت ایک سال سمری پربیٹھیں لیکن پھربھی سمری تبدیل نہیں ہوگی۔

اہم تقرری سے متعلق صدر عارف علوی سے رابطے میں ہوں، عمران خان

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج کی مشاورت میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل تھے، تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا حق ہے، اس حوالےسے فیصلہ جلد ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں رہنے کی چوائس نہیں ہوتی ، صدر کو آئین میں رہنا پڑے گا، صدراور وزیراعظم دونوں اسی ملک کے ہیں، دونوں آئین کے پابند ہیں۔

29 نومبر کو ریٹائر ہو رہا ہوں، فوج کی سیاست میں مداخلت غیر آئینی ہے، آرمی چیف

شاہد خاقان عباسی نے کہا  کہ صدرمملکت کی غیر جانبداری پرسوالات ہیں لیکن ان کواپنی ذمہ داری کا احساس بھی ہے۔


متعلقہ خبریں