کراچی: ملک میں سونے کی قیمت گرنے لگی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ کمی ہوئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 58 ہزار روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 342 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 35 ہزار 460 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، اسحاق ڈار
گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 58 ہزار 400 روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 35 ہزار 802 روپے ہوئی۔